نئی دہلی،6 ؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف نوٹس جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ انہوںنے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر عصمت دری اور قتل کی متاثرہ خاتون کے خاندانی کی تصویر شیئر کی تھی ۔ تاہم دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کے لیے 30 نومبر تک کا وقت دیا ہے۔ اس سے قبل ٹوئٹر نے اس معاملے میں راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ وقت کے لیے معطل کردیا تھا۔ ٹوئٹر نے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد راہل گاندھی کا اکاؤنٹ بحال کر دیا گیا۔